24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںبے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ سے ملک میں گراس روٹ سطح...

بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ سے ملک میں گراس روٹ سطح پر ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، کامران خلیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے کہا ہے کہ بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ سے ملک میں گراس روٹ سطح پر ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ 19 دسمبر سے شروع ہو گا۔

- Advertisement -

پری کوارٹرفائنل کے مقابلے 21 دسمبر کو، کوارٹر فائنل 22دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 23 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 24 دسمبر کو شام تین بجے ہوگی، جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=421269

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں