اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):9 ویں بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ کے بعد کھلاڑی اپنے علاقوں کوروانہ ہوگئے ۔9 ویں بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بھرپورحصہ لیا تھا۔
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے چیئرمین فضل سبحان نے بتایا کہ مزمل مرتضیٰ نے بے نظیر شہید ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل جیتاجبکہ سارہ محبوب نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسی طرح مینز ڈبلز کا ٹائٹل مزمل مرتضی اور محمد شعیب نے جیتا۔ گرلز انڈر 18 کے فائنل میں آمنہ علی قیوم نے، بوائز انڈر 14 کا شایان آفریدی نے اور بوائز انڈر10 کا فائنل راشد علی نے جیت لیا ہے۔