تائیوان میں سمندری طوفان ڈاناس سے بارشیں و سیلاب،تین ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

56
Typhoon Danas in Taiwan
Typhoon Danas in Taiwan

تائپے۔7جولائی (اے پی پی):تائیوان میں سمندری طوفان ڈاناس سے موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تقریباً 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر متنقل کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے وام نے مقامی محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ طوفان کے باعث ہفتے کے آخر میں تائیوان کے جنوبی علاقے میں 500 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی اور جزیرے کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا گیا۔

نیشنل ریلیف ایجنسی کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والوں میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی ساحلی شہر کاؤسنگ کے آس پاس کے پہاڑی علاقوں سے تھا۔قبل ازیں سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن نے پیش گوئی کی تھی کہ ٹائفون ڈاناس 137 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور مسلسل ہواؤں کے ساتھ تائیوان کے مغربی ساحل کے ساتھ شمال کی طرف بڑھے گا۔حکام کے مطابق مختلف واقعات میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد دی گئی ہے۔