تائیوان میں 6 درجے شدت کا زلزلہ

66
Earthquake
Earthquake

تائی پے۔20جون (اے پی پی):تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالےسے بتایا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 9بجکر5 منٹ پر مشرقی شہر ہوالین سے 38 کلومیٹر جنوب میں آیا۔ ریکڑسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ، جس کا مرکزسطح زمین سے 10 کلومیڑ گہرائی میں تھا۔

فوری طور پر کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔