تائیوان کے اطراف میں فلپائن اور امریکا کی مشترکہ وسیع فوجی مشقوں کا آغاز

114
صدر فیصل آباد چیمبر

تائپے۔11اپریل (اے پی پی):امریکا اور فلپائن نے تائیوان کے اطراف میں وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں مکمل کرنے سے ایک دن بعد اس وقت تک کی بڑی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق تقریباً 18 ہزار فوجیوں کی شرکت سے "بالیکاٹن” مشقیں جنوبی بحیرہ چین میں شروع ہو گئی ہیں۔اطلاع کے مطابق مشقوں کے دوران حقیقی گولیوں کا استعمال کیا جائے گا۔

مذکورہ مشقیں، چین کے آبنائے تائیوان کا محاصرہ کرنے سے مشابہہ 3 روزہ مشقوں کی تکمیل کے بعد شروع کی گئی ہیں۔بالیکاٹن مشقیں، تائیوان سے تقریباً 300 کلو میٹر کی مسافت پر واقع جزائر میں، عسکری ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ کا بھی احاطہ کرتی ہیں۔مشقیں پہلی دفعہ فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس کی نگرانی میں ہو رہی ہیں۔