لاہور۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) چوہدری خالد محمود چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی تاجر برادری شنگھائی تعاون کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے ممالک کے سربراہان حکومت کو خوش آمدید کہتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کافی عرصے بعد اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، تاجر برادری ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم اور حکومت و انتظامیہ سے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔