17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتجارتی خبریںتاجر برادری دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی...

تاجر برادری دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، افتخار علی ملک

- Advertisement -

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پوری تاجر برادری دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے مسلح افواج، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پاکستان رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری دہشت گردی کے خاتمے اور سرمایہ کاری و تجارت کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز کے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔

- Advertisement -

افتخار علی ملک نے کہا کہ تاجر برادری کا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ترقیِ تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی انتہائی ضروری ہے تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نہ صرف معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ ملکی اقتصادیات کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے علاقائی اسٹیک ہولڈرز پر بھی زور دیا کہ وہ عسکریت پسندی کے خلاف سخت رویہ اختیار کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور سارک ریجن میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا یہ جذبات پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر، بزنس کمیونٹی اور عوام کے اندر پائے جانے والے وسیع تر جذبات کی عکاسی کرتے ہیں جو استحکام کو پائیدار ترقی کے لیے لازم تصور کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574104

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں