تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کا وزیر اعظم نوازشریف کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار،جلد صحتیابی کی دعا کی

تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کا وزیر اعظم نوازشریف کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار،جلد صحتیابی کی دعا کی
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے وزیر اعظم نوازشریف کی دل آپریشن سے مکمل اور جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاجکستان کے صدرنے اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اوران کی مکمل اور تیزی سے صحت یابی کی دعا کی ہے۔سابق سفیر جمشید مارکر نے بھی وزیراعظم نواز شریف کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہوئے انکی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی ہے.