تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک خیرمقدم

254

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ تاجکستان کے صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے تاجکستان کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ تاجکستان کے صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے ارکان سے انہیں ملوایا۔