تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل عثمان زادہ یونس علی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل عثمان زادہ یونس علی نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران اقتصادی تعلقات،توانائی تعاون،رابطوں،دفاع،سیکورٹی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزیس مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقوں نے اسلام آباد اور دوشنبے کے درمیان فضائی …

اسلام آباد ۔ 15 جون(اے پی پی) تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل عثمان زادہ یونس علی نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران اقتصادی تعلقات،توانائی تعاون،رابطوں،دفاع،سیکورٹی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزیس مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقوں نے اسلام آباد اور دوشنبے کے درمیان فضائی رابطے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تعلقات عوام کے مابین رابطوں اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وزیر اعظم پاکستان اور تاجکستان کے صدر کے دورں کے موقع پر کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام تیز کیا جائے۔ خصوصا انہوں نے کاسا۔1000منصوبے پر زور دیا جو پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرے گا۔

Leave a Reply