16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںتاج پورہ کا پونڈنگ مسئلہ حل کرنے کیلئے زیر زمین بارشی پانی...

تاج پورہ کا پونڈنگ مسئلہ حل کرنے کیلئے زیر زمین بارشی پانی کے سٹوریج ٹینکس بنائے جائیں گے،خواجہ سلمان رفیق

- Advertisement -

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تاج پورہ لاہور میں بارشی پانی محفوظ بنانے کیلئے واٹر ٹینک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز، ایم ڈی واسا غفران، سابقہ چیئرمین یو سی 148 میاں عرفان، رفعت، اخلاق شاہ، وہاب ملک، حافظ علیم اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

صوبائی وزیر صحت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے انتہائی شکر گزار ہیں، ڈائریکٹر کنسٹرکشن واسا محمد کاشف منہاس اور ایکسیئن زوہیب نے اس پراجیکٹ کیلئے بہت محنت کی ہے، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق حلقہ پی پی 153 کے علاقہ تاج پورہ میں پونڈنگ مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تاج پورہ کے علاقہ کو پونڈنگ کے مسئلہ سے پاک کرنے کیلئے زیر زمین بارشی پانی کے 2 سٹوریج ٹینکس بنائے جائیں گے،امینہ پارک میں 19 لاکھ گیلنز اور بابری پارک میں 21 لاکھ سے زائد گیلنز کے زیر زمین رین واٹر سٹوریج ٹینکس بنائے جائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہربنس پورہ کے ملحقہ آبادیوں کیلئے بھی ساڑھے آٹھ ارب روپے کے پراجیکٹس وزیر اعلی کی قیادت میں مکمل کریں گے، عیدکے بعد اس علاقہ میں پراجیکٹس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا 78 ارب روپے کی لاگت سے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ لاہور اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں،اٹک سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں،تین سو سے زائد نئی ایمبولینسز رواں سال محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی، پنجاب ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے بتایاکہ ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر میانوالی اور بہاول نگر سے ٹراما اور کارڈیک کے مریضوں کو لاہور شفٹ کیا جاتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں