تاریخی مقامات اور مزارات کی بحالی ہماری ذمہ داری ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری

101
Multan

ملتان۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ تاریخی مقامات اور مزارات کی بحالی ہماری ذمہ داری ہے،شہر کو خوبصورت بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے دلکش ملتان منصوبوں پر پیش رفت اور مزارات کی سکیورٹی بارے جائزہ اجلاس میں کیا ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ ملتان تاریخی شہر اور اولیائے کرام کی دھرتی ہے،یہاں روز انہ ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں،اس لئے شہر اور مزارات کی خوبصورتی ہماری ترجیح ہے۔فواد ہاشم ربانی نے محکمہ اوقاف کو ہدایت دیتےہوئے کہا کہ مزارات کے احاطے میں قبریں بنانا غیر قانونی ہے اور اس عمل پر کارروائی کی جائے ۔سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد سمیت ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو ،سی پی او صادق علی ڈوگر اور ڈی جی پی ایچ اے آصف روف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔