تاریخی نوٹرا ڈام گرجا گھر کے دروازے دوبارہ کھل گئے

146
تاریخی نوٹرا ڈام گرجا گھر کے دروازے دوبارہ کھل گئے

پیرس۔8دسمبر (اے پی پی):فرانس کے دارالحکومت پیرس کا تاریخی گرجا گھر نوٹرا ڈام ساڑھے پانچ سال بعد باضابطہ طور پر دوبارہ کھل گیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے وی او اے کے مطابق قدیم گرجا گھر کی عمارت میں 2019 میں آگبھڑک اٹھی جس کے باعث اس کی چھت اورعمارت کے کچھ حصے تباہ ہو گئے تھے۔ 861 سالہ پرانے اس چرچ کی تعمیرِ نو کے لیے دہائیوں کا وقت لگنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، تاہم اسے پانچ سال کے اندر بحال کرکے دوبارہ کھول دیاگیا ہے۔

گرجا گھر کی تعمیر نو پر لگ بھگ 75 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے جو عطیات سے حاصل کی گئی ہے۔ نوٹرا ڈام کیتھڈرل کی بحالی کے بعد دوبارہ کھولنے کے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے مختلف ممالک کے سربراہ، معززین اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ،خاتونِ اول جل بائیڈن، برطانوی شہزادے ولیم اور یوکرین کے صدر ولودیمر زیلنسکی گرجا گھر کی بحالی کی تقریب میں شرکت کرنے والے 1500 مہمانوں میں شامل ہوں گے۔