تازہ ترین آڈیو لیک نے عمران نیازی کی منافقت کو بے نقاب کر دیا ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف

177
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تازہ ترین آڈیو لیک نے عمران نیازی کی منافقت کو بے نقاب کر دیا ہے ۔

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جو قوم کو اخلاقیات کا درس دیتے نہیں تھکتا وہ خود کھلم کھلا غیر اخلاقی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے، اس کی مکارانہ فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیازی کے ریاست مخالف اقدامات نےاعلیٰ عہدے کے لئے اسے نااہل بنا دیا ہے ۔