تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقہ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی،

85

دبئی ۔ 11 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین رینکنگ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، شکست خوردہ سری لنکن ٹیم چھٹے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں، بلے بازوں میں ڈوپلیسی 7 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین چوتھے نمبر پر آ گئے، ہاشم آملہ کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے، عمران طاہر دو درجے ترقی پا کر دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ہفتہ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت جنوبی افریقہ نے 119 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ایک درجے تنزلی کا شکار ہوئی ہے