دبئی ۔ 28 جون (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے، ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر کی تینوں شعبوں میں ترقی ہوئی ہے، وہ بلے بازوں میں 10 درجے ترقی پا کر 54ویں، باﺅلرز میں 11 درجے اوپر چڑھ کر 25ویں اور آل راﺅنڈرز میں 3 درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے، شین ڈورچ بھی 14 درجے ترقی کے ساتھ 51ویں نمبر پر آ گئے، سری لنکن باﺅلرز کاسن راجیتھا نے 27 اور لاہیرو کمارا نے 10 درجے چھلانگ لگائی ہے۔