تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان پہلے نمبر پر براجمان، جنوبی افریقہ 2 درجے ترقی پا کر پانچویں نمبر پر آ گیا، نیوزی لینڈ کی دو درجے تنزلی
ڈیل سٹین دوبارہ دنیا کے نمبر ون باﺅلر بن گئے، یونس خان پانچویں اور یاسرشاہ چھٹے نمبر پر برقرار
دبئی ۔ 31 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقن ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جیت کر 2 درجے ترقی پا کر پانچویں نمبر پر آ گیا جبکہ شکست خوردہ کیویز 2 درجے تنزلی کا شکار ہو کر ساتویں نمبر پر چلا گیا، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں البتہ باﺅلرز میں ڈیل سٹین نے دوبارہ پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے، سٹین نے سینچورین ٹیسٹ میں میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دو درجے ترقی پا کر جیمز اینڈرسن کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=18111