تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،سٹیون سمتھ بلے بازوں اور جیمز اینڈرسن باﺅلرز میں پہلے نمبر پر براجمان،جونی بیئرسٹو 3 درجے ترقی پا کر پہلی بار ٹاپ ٹونٹی میں شامل،فن بھی دوبارہ ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب،یونس خان پانچویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود
دبئی ۔ 15 جون(اے پی پی) سٹیون سمتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو 3 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے، ایلسٹرکک بھی تین درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے، پاکستانی بلے باز یونس خان پانچویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔ باﺅلرز میں جیمز اینڈرسن سرفہرست ہیں، سٹیون فن دوبارہ ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8913