- Advertisement -
دبئی۔21 اکتوبر(اے پی پی) سٹار پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں 11 درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے، وہ کم میچز میں یہ اعزاز حاصل کر کے ہم وطن باﺅلر یاسر شاہ اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، یاسر اور فلینڈر بھی 10 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ٹاپ تھری باﺅلرز میں شامل ہوئے تھے، بلال آصف کی 17 درجے ترقی ہوئی ہے، بلے بازوں میں فخر زمان کی 68ویں پوزیشن کے ساتھ انٹری ہوئی ہے، سرفراز احمد کی 17 اور بابر اعظم کی 9 درجے ترقی ہوئی ہے، آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ 15 درجے چھلانگ لگا کر 59ویں نمبر پر آ گئے، عثمان خواجہ ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118468
- Advertisement -