دبئی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باﺅلرز میں ڈیل سٹین اور آل راﺅنڈرز میں ایشون بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، یونس خان کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، یاسرشاہ بھی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ منگل کو آئی سی سی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے تحت بہترین بلے بازوں میں آسٹریلوی قائد سٹیون سمتھ 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، انگلینڈ کے جوروٹ تیسرے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چوتھے اور پاکستان کے یونس خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز چھٹے، ایڈم ووجز ساتویں، ڈیوڈوارنر آٹھویں، ایلسٹرکک نویں نمبر پر ہین، مصباح الحق ترقی پا کر دوبارہ دسویں نمبر پر آ گئے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=21738