33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںتازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، بھارتی لیگ سپنر روی بشنوئی دنیا کے...

تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، بھارتی لیگ سپنر روی بشنوئی دنیا کے نمبرون بائولر بن گئے

- Advertisement -

دبئی۔6دسمبر (اے پی پی):بھارتی لیگ سپنر روی بشنوئی آئی سی سی تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دنیا کے نمبرون بائولر بن گئے، بشنوئی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد چار درجہ ترقی پا کر افغان سپنر راشد خان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی،

بشنوئی نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کرکے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ 23 سالہ بشنوئی نے 2022ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے بعد سے اب تک 21ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، بشنوئی کی ٹاپ پوزیشن سے راشد خان سمیت ونیندو ہسارنگا، عادل رشید اور مہیش تھیکشانہ کی عالمی رینکنگ میں ایک ،ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی ٹی ٹونٹی بائولرز رینکنگ میں بھارت کے بشنوئی 699 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، راشد خان 692 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ونیندو ہسارنگا 679 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی بھارت کے سوریا کمار 855 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں،

پاکستان کے محمد رضوان 787 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم 734 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417379

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں