33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںتازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان

تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان

- Advertisement -

دبئی ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی، انگلش ٹیم 3 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ نے ایک درجے ترقی کے ساتھ بھارت کو دوسری پوزیشن سے محروم کر دیا، بھارت تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا، آسٹریلوی ٹیم 2 درجے ترقی پا کر چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی، ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر برقرار ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89647

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں