تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان بدستور پہلے نمبر پر براجمان، بھارتی ٹیم 3 درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی

87
آئی سی سی رینکنگ

دبئی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد تین درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، پاکستان کے عماد وسیم دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، لوکیش راہول ترقی پا کر چوتھے اور روہت شرما 14ویں نمبر پر آ گئے، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔