34.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 6, 2025
ہومتازہ ترینتاشقند میں بین الپارلیمانی یونین کی 150ویں سالانہ اسمبلی ، پاکستان کے...

تاشقند میں بین الپارلیمانی یونین کی 150ویں سالانہ اسمبلی ، پاکستان کے پارلیمانی وفد نے تین اہم کمیٹیوں کی رکنیت حاصل کرلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):پاکستان کے پارلیمانی وفد نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 150ویں سالانہ اسمبلی کے دوران تین اہم کمیٹیوں کی رکنیت حاصل کر لی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ وفد پاکستانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل تھا اور اس کی قیادت چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کی۔ پاکستانی پارلیمانی وفد گیارہ اراکینِ پارلیمان پر مشتمل تھا۔

- Advertisement -

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف اور رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کو انسدادِ دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے قائم اعلی سطحی مشاورتی گروپ کا رکن متفقہ طور پر اور بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے دنیا بھر سے منتخب نمائندگان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان کو درپیش چیلنجز، بالخصوص دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578759

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں