- Advertisement -
لندن۔ 21 جون(اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹوں میں تانبے کی قیتموں میں اضافے کا رجحان رہا۔ لندن میٹل ایکسچنج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیااور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4644ڈالر فی ٹن میں طے ہوئے۔ دو ہفتے قبل یہ قیمتیں 4483.50ڈالر تک گر گئی تھی جو گزشتہ 4ماہ میں تانبے کی کم ترین سطح ہے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کی قیمتوں میں0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 35460یوآن یا 5389ڈالر فی ٹن میں طے ہوئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9440
- Advertisement -