تاپی منصوبے کی تکمیل خطے کے لئے اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف

100
شہباز شریف

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاپی منصوبے کی تکمیل خطے کے لئے اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ جمعرات کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تا پی مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے، تا پی منصوبہ ہماری توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ اس منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی مہنگی قیمتوں اور گیس کی قلت کے پیش نظر ہم توانائی پائیدار بنیادوں پر حاصل کرنے کے لئے ایک جامع قومی توانائی کے تحفظ کے تحت کوشاں ہیں، تاپی منصوبے کی تکمیل خطے کے لئے اقتصادی تعاون بڑھانے کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہو گی۔