اسلام آباد ۔ 26نومبر (اے پی پی)متبادل توانائی کے ذرائع سے استفادہ اور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے ذریعے پاکستان سالانہ 3ارب ڈالر کی بچت کرسکتا ہے ۔پنجاب کے معدنیات اور کانکنی کے وزیر شیرعلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متبادلہ ذرائع سے استفادہ کے ذریعے ملک کے توانائی کے سالانہ اخراجات میں 25فیصد کی کمی لائی جاسکتی ہے۔ جبکہ شعبہ میں جدیدی اصلاحات کے ذریعے بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید کی تکنیکی سہولتوں اور متبادلہ ذرائع سے استفادہ کے ذریعے صرف توانائی کے ملکی شعبہ میں سالانہ 3ارب ڈالر کی بچت کی جاستکی ہے جس سے نہ صرف ملک کے درآمدی بل میں نمایاں کمی لائی جا سکے گی بلکہ اس سے قومی معشت کے استحکام میں بھی استفادہ کیا جا سکے گا۔