بیجنگ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) چین کی حکومت نے تبت کے علاقے میں ایک شاندار نئے ہوٹل کا افتتاح کردیا ہے جس کا مقصد سیا حت کو فروغ دینا ہے۔تبت کے سیاحت کی ترقی کیلئے کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ سانگ پنگ نے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ یہ ایک بہترین قسم کا ہوٹل ہے جس میں صدارتی سوئٹ بھی تیار کیا گیا ہے …
تبت میں شاندار نئے ہوٹل کا افتتاح

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) چین کی حکومت نے تبت کے علاقے میں ایک شاندار نئے ہوٹل کا افتتاح کردیا ہے جس کا مقصد سیا حت کو فروغ دینا ہے۔تبت کے سیاحت کی ترقی کیلئے کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ سانگ پنگ نے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ یہ ایک بہترین قسم کا ہوٹل ہے جس میں صدارتی سوئٹ بھی تیار کیا گیا ہے جس کا ایک رات کا کرایہ 1 ہزار ڈالر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ہوٹل کی تعمیر کا مقصد علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔نئے ہوٹل کے قیام سے چینی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اس علاقے کا رخ کرنے کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ 2005 ءمیں 40 لاکھ چینی شہریوں نے اس علاقے کا رخ کیا تھا جبکہ رواں سال 24 ملین جبکہ 2020 ءتک چینی سیاحوں کی تعداد 35 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے۔








