اسلام آباد ۔18 نومبر(اے پی پی)تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کر گئے۔ حاجی عبدالوہاب لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔