تبلیغی مرکز رائیونڈ کے اعلی سطحی وفد کی جامعہ اشرفیہ لاہور آمد، دعوت و تبلیغ سمیت دیگر امور بارے بات چیت

113

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):تبلیغی مرکز رائیونڈ کے بزرگ رہنما اورمامورعالم دین مولانا محمد احمد بٹلہ کی قیادت میں پیر کے روز یہاں ایک اعلی سطحی وفد نے ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اورناظم شعبہ نشرواشاعت وڈائریکٹر امورخارجہ مولانا حافظ اسعد عبید سے ملاقات کی۔

مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے وفد کو رائیونڈ کے سالانہ کامیاب تبلیغی اجتماع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب اجتماع سے پوری دنیا میں دعوت و تبلیغ کے کام کو تقویت اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت میں مددملے گی۔وفد نے سالانہ تبلیغی اجتماع کی کارگزاری، پوری دنیا میں تبلیغی جماعت کے ذریعہ دعوت و تبلیغ کے پھیلتے کام ا ور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبلیغی جماعت کے وفد میں مولانا محمد اویس گلزار،مولانا عبدالمتین قاسمی، مولانا عامر اور مولانا امجد فاروق سمیت دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر پرمفتی خرم یوسف، مولاناحافظ مجیب الرحمن، مولانا اسد اللہ سہارنپوری اور خرم حنیف بھی موجود تھے۔