تبوک میں چینی ٹیچرز کا پھولوں سے استقبال

98
تبوک میں چینی ٹیچرز کا پھولوں سے استقبال
تبوک میں چینی ٹیچرز کا پھولوں سے استقبال

تبوک۔1ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر تبوک کے سکولوں میں چینی زبان سکھانے کے لیے چینی ٹیچروں کا پہلا وفد پہنچنے پر ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تبوک سمیت چند چنیدہ علاقوں کے مڈل سکولوں میں چینی زبان کا اضافہکرتے ہوئے زبان کے ماہرین کو بلایا گیا ہے۔تبوک کے کنگ سلمان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چینی ٹیچروں کا پھولوں اور سعودی قہوہ سے استقبال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر چینی ٹیچروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بہترین تدریسی صلاحیتیں صرف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ٹیچروں نے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی عرب اور چین کی دوستی کی تعریف کی ہے۔