اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدرازق داود نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تجارتی تعلقات کے راستے کھولے جائیں۔ پاک افریقہ تجارت کانفرنس ہمیں معاشی مواقع فراہم کرے گی اور ہماری حکومت کی افریقہ کے ساتھ تجارت بڑھانے اور معاشی تعلقات کو بڑھانے میں سنگ میل ہو گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیروبی میں پاک …
تجارتی تعلقات کے راستے کھولنے کا وقت آگیا ہے، پاک افریقہ تجارت کانفرنس باہمی تجارت بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گی ،وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدرازق داود کا نیروبی میں کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدرازق داود نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تجارتی تعلقات کے راستے کھولے جائیں۔ پاک افریقہ تجارت کانفرنس ہمیں معاشی مواقع فراہم کرے گی اور ہماری حکومت کی افریقہ کے ساتھ تجارت بڑھانے اور معاشی تعلقات کو بڑھانے میں سنگ میل ہو گی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیروبی میں پاک افریقہ تجارت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مشےر تجات نے کاکہاکہ علاقائی تعلقات کا ترقی اور تجارت کوبڑھانے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ پاکستان اور افریقہ کے درمیان تجارت کے لیے وسیع پوٹینشل موجودہے مگر اس کے لیے آ پس میں رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تجارت اور اور رابطے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وقت اگیا ہے کہ باہمی تعلقات کو معاشی مضبوطی میں بدلا جائے۔اسی کی ایک کڑی کے طور پر وزارت تجارت نے لک افریقہ پالیسی جیسے انیشی ایٹوکی بنیاد رکھی ہے جو افریقہ کے ساتھ وسیع تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ہمارا ویژ ن ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں افریقہ کے ساتھ تجارت کو دوگنا کیا جائے۔ہمیں تیار کردہ اشیا کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ نالج شئیر کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ افریقہ کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے ہم نے افریقہ میں اپنی ایمبیسز میں چھ نئے تجارتی ونگز کا قیام عمل میں لایا ہے جن الجیریا، مصر، ایتھوپیا، سینیگال، سوڈان، تیونس شامل ہیں۔








