تجارتی خسارہ دس ماہ کے دوران 12.82 فیصد کمی کے ساتھ 26 ارب 30 کروڑ ڈالرہوگیا ، شماریات بیورو

145
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 12.82 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ 26 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے اپریل تک تجارتی خسارہ 30 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا جو رواں مالی سال کے دوران کم ہوکر 26 ارب 30 کروڑ ڈالر ہ رہ گیا ہے رواں مالی سال کے دوران جولائی 2018 سے سے اپریل 2019 تک درآمدات میں میں 7.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور درآمدات کا حجم 45 ارب 47 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں میں 49 ارب 36 کروڑ ڈالر تھا اس عرصے کے دوران برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.12 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور برآمدات کا حجم 19 ارب17 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں میں 19 صرف 19 کروڑ ڈالر تھا۔رواں مالی سال کے دوران اپریل کے مہینے میں تجارتی خسارے میں گزشتہ مالی سال کے اپریل کے مہینے کے مقابلے میں دس فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ 2ارب66 کروڑ ڈالر رہا ہے ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اپریل میں تجارتی خسارہ 2 ارب 95 کروڑ ڈالر تھا۔