تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34 فیصد کمی ، برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی نمو،درآمدات میں 16 فیصدکی کمی

91
ستمبر کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 6.9 فیصد تک کم ، سبزیوں، دالوں، گندم، چینی اور کوکنگ آئل ، پٹرول کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، شماریات بیورو
ستمبر کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 6.9 فیصد تک کم ، سبزیوں، دالوں، گندم، چینی اور کوکنگ آئل ، پٹرول کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، شماریات بیورو

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے نصف میں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی نمو اور درآمدات میں 16 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کاتجارتی خسارہ 11.14 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک کاتجارتی خسارہ 16.96 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا، دسمبر2023 میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 1.702 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرکے مقابلہ میں 13 فیصد اوردسمبر2022 کے مقابلہ میں 40 فیصدکم ہے، نومبرمیں پاکستان کاتجارتی خسارہ 1.96 ارب ڈالراوردسمبر2022 میں 2.84 ار ب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکردسمبر2023 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 14.98 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 14.24 ارب ڈالرتھا،

دسمبر2023 میں ملکی برآمدات کاحجم 2.81 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبر2022 کے مقابلہ میں 22 فیصدزیادہ ہے۔ دسمبر2022 میں پاکستان کی برآمدات کاحجم 2.301 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں پاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ نومبرمیں ملکی برآمدات سے 2.57 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا جودسمبرمیں 2.81 ارب ڈالرہوگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں پاکستان کی درآمدات کاحجم 26.12 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 31.20 ارب ڈالرتھا، دسمبر2023 میں درآمدات پر4.51 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجودسمبر2022 کے 5.14 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 12 فیصدکم ہے، نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں ملکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔\395