22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںتجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں...

تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 29 فیصد اضافہ، ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد، درآمدات میں 14 فیصد کی نمو ہوئی، پاکستان ادارہ برائے شماریات

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادی پر 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد جبکہ درآمدات میں 14 فیصد کی نموہوئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں تجارتی خسارہ کاحجم 6.013 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.661 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ ہے،اگست میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.868 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجولائی کے 3.145 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 9 فیصد کم اورگزشتہ سال اگست کے 2.204 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 5.102 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.069 ارب ڈالر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے،اگست میں برآمدات سے ملک کو2.417 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوجولائی کے 2.685 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 10 فیصد کم اورگزشتہ سال اگست کے 2.762 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 12 فیصد کم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 11.115 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.730 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔اگست میں پاکستان کادرآمدی بل 5.830 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجولائی کے 4.966 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 9 فیصد کم اورگزشتہ سال اگست کے 4.966 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں