تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر31 فیصد کی نمایاں کمی، ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9 فیصدکااضافہ، درآمدات میں 12.4 فیصدکی کمی

102
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر31 فیصد جبکہ فروری میں 11.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر9 فیصدکااضافہ جبکہ درآمدات میں 12.4 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ(جولائی 2023 تا فروری 2024) کے دوران تجارتی خسارہ کاحجم14.78 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 14.78 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری 2024 کے دوران تجارتی خسارہ 1.628 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 11.6 فیصدکم ہے،

گزشتہ سال فروری میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 1.843 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی برآمدات کامجموعی حجم 20.35 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات سے ملک کو18.67 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،

فروری میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17.5 فیصدکا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے، فروری 2024 کے دوران ملکی برآمدات کامجموعی حجم 2.575 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں 2.191 ارب ڈالرتھا،اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 35.14 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.4 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر40.118 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، فروری 2024 میں ملکی درآمدات پر4.203 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 4.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ملکی درآمدات کاحجم 4.034 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورپرال کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مینوفیکچرنگ وانجنئیرنگ کے شعبہ کی برآمدات کاحجم 3.77 ارب ڈالر، زراعت وخوراک 5.40 ارب ڈالر، اورٹیکسٹائل و ایپر ل شعبہ کی برآمدات کاحجم 11.16 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔فروری 2024 کے دوران ٹیکسٹائل اینڈایپرل کی برآمدات کاحجم 1.410 ارب ڈالر، مینوفیکچرنگ اینڈانجینئرنگ 426.2 ارب ڈالر، اورزراعت وخوراک کے شعبہ کی برآمدات کاحجم 738.3 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔