اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’بوسن انٹرنیشنل سی فوڈ اینڈ فشریز ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے کل 25جون تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتیں ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش جنوبی کوریا کے شہربیکسو میں 6 تا 8نومبر جاری رہے گی جس میں فشریز اور سی فوڈ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔