تجارتی نمائش فوڈ اے جی مینوفیکچرنگ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

143
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’فوڈ اے جی مینوفیکچرنگ‘‘میں شرکت کے لیے 05نومبرتک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش لاہور کے ایکسپو سنٹر میں 5تا 7دسمبر جاری رہے گی جس میں فوڈ سپلائی چین سلوشن ، فوڈ پروسیسنگ ، فوڈ آٹو میشن اینڈ کنٹرول ، ایگری ٹیک ، فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی ، لیبلنگ اور سپلائی کے آلات ، وئیر ہاوس منیجمنٹ سسٹم سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔