اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں 18 اگست سے ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ میجک شو لاس ویگاس ‘‘ میں شرکت کے لئے19 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش امریکا میں 18 سے 20 اگست تک جاری رہے گی جس میں ایپرل ،
سپورٹس ویئر ، لیدر کی مصنوعات اور ہوم ٹیکسٹائل سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔