اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’24 فن ٹیک ‘‘ میں شرکت کے لئے30جولائی تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب میں3سے5ستمبر تک منعقد ہو گی جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ مشین لرنیگ ان فنانس،ڈیجیٹل اثاثہ جات اور انشورنس ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔