برسلز ۔ 3 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین کا کہنا ہے کہ تجارت میں کشیدگی عالمی ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ یورپی یونین کی تیار کردہ ایک دستاویز کے مطابق یونین جی ٹوئنٹی ممالک کو اس حوالے سے خبردار کرے گی۔ یورپی یونین آئندہ جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے خزانہ کی سمٹ کے دوران ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں تیزی سے اصلاحات لانے کا مطالبہ بھی پیش کرے گی۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اس دستاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے چھ اپریل بروز ہفتہ ملاقات کر رہے ہیں۔