تجارت کی ترقی کے ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” ایف آئی بی او فٹنس اینڈ ہیلتھ “ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 21 ستمبر 2016 ءتک درخواستیں طلب

131

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں تجارت کی ترقی کے ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” ایف آئی بی او فٹنس اینڈ ہیلتھ “ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 21 ستمبر 2016 ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاریکردہ تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش میں مارشل آرٹس، کھیلوں کے ملبوسات اور مصنوعات، فٹنس اور ٹریننگ مصنوعات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے اداروں کو نمائش میں شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر نے میں بھی آسانی ہو گی۔ عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 6 اپریل 2017 ءکو ہو گا جو چار روز تک جاری رہنے کے بعد 9 اپریل 2017 ءکو اختتام پذیر ہو گی اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔