23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںتجارت کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات میں پھیلنے چاہئے تاکہ خوشحالی...

تجارت کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات میں پھیلنے چاہئے تاکہ خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی ہو،وفاقی وزیر تجارت وٹیکسٹائلزپرویز ملک

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت وٹیکسٹائلزپرویز ملک نے کہا ہے کہ تجارت کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات میں پھیلنے چاہئے تاکہ خوشحالی اور پائیدار معاشی ترقی ہو۔ ڈبلیوٹی او کے فورم پر بطور پینلسٹ خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے تجارتی میلہ کی اہمیت پر زور دیا اور معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلنے اور عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمنٹ کی شراکت کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ وزیر تجارت نے ”تجارتی میلہ اور پارلیمنٹ کی شراکت“ کے مسئلہ پر کہا کہ مغرب میں اس حوالہ سے بڑھتے ہوئے احتجاجی جذبات کے نتیجے میں آزاد تجارت کے فوائد میں غیر منصفانہ تقسیم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی تجارت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ ممالک میں مسلسل فرق، گلوبل ویلیوچینز تک رسائی اور بڑے اور چھوٹے پیمانے کے انٹرپرائزز کی مارکیٹ، ٹیکنالوجیز اور فنانس تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں صوبائی اور وفاقی اسمبلیوں کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے کمیونٹیز کے لیے سماجی اور معاشی قوانین بنائے ۔ انہوں نے دیگر ممالک کے پارلیمانی سربراہوں سے ملاقات کی اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی کہ دنیا بھر میں تجارت کے فوائد کو برابر تقسیم کیا جاتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں