37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںتجاوزات کےخلاف کارروائی میں92 املاک سربمہر، متعدد ایف آئی آرز درج

تجاوزات کےخلاف کارروائی میں92 املاک سربمہر، متعدد ایف آئی آرز درج

- Advertisement -

لاہور۔23اپریل (اے پی پی):لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر اور چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی میں انسداد تجاوزات آپریشن دن رات جاری ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق کارروائیوں کے دوران 16 ٹرک سامان ضبط کیا گیا، 5500 سے زائد غیر قانونی فلیکس ہٹائے گئے اور سنگین خلاف ورزیوں پر 92 املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ دو ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل نے آپریشن کی قیادت کی، جس میں شالیمار، جی ٹی روڈ، نشتر کالونی، کچا جیل روڈ، پاک عرب سوسائٹی اور فیروز پور روڈ سمیت متعدد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف موثر کارروائیاں کی گئیں۔ 8 مستقل جبکہ 577 عارضی تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کے مطابق اہم مقامات سے تجاوزات کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ شہریوں کو وسیع سڑکوں تک بہتر رسائی بھی حاصل ہو رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا وزیراعلی پنجاب کا وژن ہے اور اس مہم میں ضلعی انتظامیہ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586421

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں