تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں 32افراد کو گرفتار کیا ہے ،سی سی پی او لاہور

85
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں 32افراد کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ تجاوزات کے مرتکب عناصرکے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔کینٹ ڈویژن میں تجاوزات کے18،سول لائنزمیں 7،صدرمیں 4،اقبال ٹاون میں 2اورسٹی ڈویژ ن میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی سی پی او نے کہا کہ لاہور پولیس تجاوزات کے خاتمےکے لئے جاری آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کی بھر پور معاونت کر رہی ہے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن سے ٹریفک کے بہا ئوکو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ تجاوزات کے مرتکب افرادکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیتے ہوئے تجاوزات سے گریزکریں۔