- Advertisement -
کوئٹہ۔ 20 مئی (اے پی پی):کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات اور ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل(زون ون) انچارج ذوالفقار علی اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کی سربراہی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کوئٹہ شہر کے مرکزی بازار کے مختلف مقامات قندھاری بازار، مسجد روڈ، موتی رام روڈ سمیت ملحقہ بازاروں میں قائم تجاوزات کو ختم کیا گیا۔مذکورہ بالا علاقوں میں دکانداروں، ہوٹلوں سمیت دیگر کاروباری مراکز کے مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ تجاوزات کرنے سے گریز کریں اور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599393
- Advertisement -