تحریک انصاف سے ہیرے جواہرات محمدنوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کی جھولی میںآرہے ہیں،امیرمقام

110
APP22-06 PESHAWAR: February 06 - Advisor to PM Engr. Ameer Muqam is addressing a press conference at joining of PTI leader to PLM-N. APP photo by Shaheryar Anjum

پشاور۔06 فروری(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان دن چڑھے دیمک زدہ خواب دیکھ رہے ہیںجس پرکوئی پابندی نہیں، پاکستان تحریک انصاف سے ہیرے جواہرات محمدنوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کی جھولی میںآرہے ہیںجومسلم لیگ(ن)کی بہترین پالیسوںکامظہرہے جبکہ عمران خان کی ناقص کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے جوعمران خان کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کاشوق پورا کرنے کیلئے وزیراعظم محمدنوازشریف کیساتھ ایک دن چائے پینے کی دعوت دیدیںگے مگرعمران خان عملی طورپر وزارت عظمیٰ کے منصب کے باالکل اہل نہیںہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورپریس کلب میںپاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اورممتازسیاسی رہنماطارعمرزئی کی پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ طاہر عمرزئی کومسلم لیگ(ن) میں شمولیت پروزیراعظم محمدنوازشریف،کارکنوںاوراپنی طرف سے دل کی گہرائیوںسے مبارکبادپیش کرتاہوں۔