تحریک انصاف عدالتوں سے بھاگ رہی ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن میں بھی اپنا وکیل تبدیل کر دیا ہے، وہ عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں عمران خان کیس نااہلی کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت کے موقع پر کمیشن سے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے بعد الیکشن کمیشن میں بھی اپنا وکیل تبدیل کر دیا ہے، وہ عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں عمران خان کیس نااہلی کیلئے دائر ریفرنس کی سماعت کے موقع پر کمیشن سے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان فلم میں ہی ملک کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے بعد اب الیکشن کمیشن میں بھی اپنا وکیل تبدیل کر دیا ہے، تحریک انصاف دراصل عدالتوں سے بھاگ رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply