تحریک انصاف نے دو سالہ اقتدار میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کردیا، ڈاکٹر شہزاد وسیم

84

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دو سالہ اقتدار میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کردیا اور محروم طبقات کی سماجی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا۔ہفتہ کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دو سال قبل آج کے دن پاکستان کی عوام نے مافیاز کو مسترد کرکے پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سونپا ۔پی ٹی آئی نے اپنے دوسالہ عرصہ میں نیا پاکستان بنانے کیلئے اصلاحات متعارف کرائیں۔آج پاکستان کرپشن سے پاک ہے اور عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت نے بہت سے پروگرام شروع کئے ہیں۔