تحریک انصاف کا یوم تاسیس، ایف نائن پارک میں اجتماع کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کی خلاف ورزی، تحریک انصاف کے کارکنان نے سٹیج کے حفاظتی حصار توڑ دیئے

282

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں ایف نائن پارک میں اجتماع کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت کیلئے بنائے گئے سٹیج کے حفاظتی حصار توڑ دیئے اور گالم گلوچ، ہاتھا پائی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اتوار کو ایف نائن پارک میں پارٹی کے 20 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں جلسہ کا اہتمام کیا۔ ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کی جانب سے پارٹی انتظامیہ کے ساتھ ملکر سٹیج اور فیڈرل کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی اقدامات کئے گئے جس کے تحت پارٹی قائدین کیلئے بنائے گئے سٹیج کو پنڈال کے اطراف سے لوہے کی چادروں سے حفاظتی حصار دیا گیا تھا۔